Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور؛ تندور مالکان کا روٹی کی قیمت میں از خود اضافہ

 لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد تندورمالکان نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھاکر20 روپے کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کےپیشِ نظر تندورمالکان نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھاکر20 روپے کردی ہے جبکہ سرکاری طورپر100گرام روٹی کی قیمتتا حال 15 روپے ہی مقرر کردہ ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ تندورمالکان نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا خود ہی اضافہ کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سرکاری طور پر روٹی کی قیمت نہیں بڑھائی ہے اور  سرکاری طورپر100گرام روٹی کے نرخ  15 روپے ہیں۔

 تاہم اس حوالے سے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ اگر رمضان المبارک کے بعد بھی آٹےکی قیمت کم نہ ہوئی توروٹی 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے تک کی فروخت کریں گے۔

متعلقہ خبریں