Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکلاء اور پاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار اور قانون کیلئے کھڑے ہوں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء اور پاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار اور قانون کیلئے کھڑے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج ڈمی پارلیمان میں حکومت نے عدلیہ پر حملہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو ناقابل بیان نقصان پہنچایا گیا ہے، وکلاء اور پاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار اور قانون کیلئے کھڑے ہوں گے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے فرار کیلئے آئین کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنا چاہتی ہے اس کیخلاف مذاحمت کیلئے تیار ہو جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رانا ثنااللہ کی تقریر ہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی شروع میں سپریم کورٹ کو ڈھمکیاں دینے کے بعد آخر میں پاؤں پڑ جاؤ خدا کیلئے الیکشن نہ کرائیں ہم ہار جائیں گے۔

متعلقہ خبریں