رمضان میں بھی سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی پہلی سحری میں بھی سوئی سدرن گیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
کراچی، پہلی سحری پر گیس نہ ہونے کی وجہ شہری مشکلات کا شکار،کہیں گیس پریشر میں کمی، کہیں گیس غائب
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس نے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کیلئے سحری بنانا بھی امتحان بن گیا ہے#BOLNews #GasLoadShedding pic.twitter.com/lGEn9bWLbh— BOL Network (@BOLNETWORK) March 23, 2023
پہلی سحری میں بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ مہاجر کیمپ ۔اتحاد ٹاون، لاندھی کورنگی ملیر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے 9 نمبر 8نمبر 12 نمبر کے علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل رہی ۔
اس معاملے کی پیش نظر علاقہ مکینوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سحری میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں؛ سحر و افطار میں گیس ملے گی یا نہیں؟ ایس ایس جی سی حکام تاحال فیصلہ نہ کرسکے
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہماہِ رمضان کے دوران اپنے تمام صارفین کی سہولت کے لئے سحری اور افطاری کے تیاری کے اوقات میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ ہر سال گیس کے ملکی ذخائر میں ہونے والی آٹھ سے دس فیصد تک کمی کی وجہ سے سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں گیس کی طلب اور رسد میں بھی واضح کمی موجود ہے،اس لئے گیس کے بہتر پریشر کو یقینی بنانے کے لئے گیس کی پروفائلنگ کو جاری رکھا جائے گا جس کے اوقات صبح ۸ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہونگے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ واضح رہے کہ ان اوقاتِ کار کا تعین ماہِ رمضان میں کھانے کی تیاری کے تناظر میں کیا گیا ہے۔



















