عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آئین واضح ہے 90 دن کے اندر الیکشن ہونگے سپریم کورٹ کا امتحان ہے کہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی غیرقانونی حکومت کو چلنے دیتی ہے یا ان پر آرٹیکل 6 لگاتی ہے۔
پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہےIMFاور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہےIMFکی3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 23, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس کہہ چکے ہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے، نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔
13 کا ٹولہ تباہی اور بربادی کی علامت بن گیا ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے، 13کا ٹولہ تباہی اور بربادی کی علامت بن گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے، آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پیٹرول کی سبسڈی کا ڈرامہ بھی واپس لے لیا گیا ہے، اشرافیہ موج کرے گی اور غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرجائے گا۔
پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی
گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 30 مارچ کو شیڈول عام انتخابات ملتوی کردیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول معطل کردیا گیا تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 30 مارچ کو پنجاب میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے، موجودہ صورتحال میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔
اس سے قبل 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا تھا۔
الیکشن ملتوی کرنے کا آرڈر
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا آرڈر جاری کردیا جس کے مطابق ارٹیکل 218(3) کے تحت شفا انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال بھی کل ایک سماعت کے دوران واضح کرچکے تھے کہ اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔



















