Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈولفن اسکواڈ کا ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف گھیرا تنگ

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن اسکواڈ  کی بروقت کارروائی کے باعث رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار  کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی ڈولفن زوہیب نصر اللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا  تھا جس کے بعد ڈولفن نے ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے پستول،چھینے گئے 5 قیمتی موبائلز، رقم،موٹر سائیکل برآمد  کی گئی ہے جبکہ دونوں ڈاکوؤں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج کرتے ہوئے دونوں ڈاکوؤں کو تھانہ سبزہ زار کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

زوہیب رانجھا کی جانب سے ڈولفن ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں