Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ کے تمام بیسز پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

پاک فضائیہ کے تمام بیسز اور تنصیبات پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز نمازِ فجر کے بعد پاکستان اور عالم اسلام کی یکجہتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر عظیم شاعر اور فلسفی علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تعیناتی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر ستلج رینجرز کی جگہ گارڈ ڈیوٹیز سنبھال لی۔

ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ، پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی، کورنگی کریک کی مزار اقبال پر حاضری دی۔

ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے سربراہ پاک فضائیہ، ایئر مین اور سویلینز کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ایئر کموڈور تنویر احمد بھی گارڈزکی تعیناتی کے موقع پر موجود تھے۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد کی شرکت کی۔

ضرور پڑھیں؛ ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

متعلقہ خبریں