کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران قتل و غارت گری میں اضافہ ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 516 سی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر بھی آگئی ہے۔
کورنگی زمان ٹاون تھانے کی حدود میں لٹیروں نے واردات انجام دینے کے بعد شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔
ملزمان نے واردات کے دوران شہری سے نقدی رقم قیمتی موبائل فون چھینا، بنا مزاحمت کے شہری پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد حسیب کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔



















