Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان میں بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رمضان میں بارشوں کے سلسلے سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید 2 دن تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ہوگیا، سید پورمیں 9،گولڑہ میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

راولپنڈی میں چکلالہ 8، کچہری 6 اورشمس آباد میں 5ملی میٹر بارش ہوئی۔

پشاور،مردان، دیر،مالم جبہ، بنوں، سید شریف،باجوڑ میں بھی بارش ہوئی۔

اس کےعلاوہ گوادر،پسنی ،کوئٹہ ،چمن اوردیگرعلاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

 سرگودھا، اٹک،راولپنڈی،مری،جہلم، ڈی جی خان،منڈی بہاوالدین میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

مظفر آباد،باغ اورپونچھ ڈویژن میں بھی باران رحمت سےموسم خوشگوار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں