Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد، لاہور اور پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے 740 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ غریب لوگ ہیں، جو روزانہ اجرت کمانے نکلتے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے ،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ان بدمعاشوں کو رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کا کوئی احترام نہیں ہے، ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں