سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اُس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انتخابات ملتوی کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
2اسمبلیاں اس لیےتحلیل کی تھیں کہ90روزمیں انتخاب ہوں گےایک ہفتےمیں قبضہ گروپ پرآرٹیکل6لگناچاہیےورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہےسوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا نون لیگ کی8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 24, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈئیلاگ چاہتے ہیں اور دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کا مسئلہ اب نا آئی ایم ایف ہے اور نا ہی غریب کی بھوک ہے بلکہ عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 2 اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخاب ہوں گے ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا اور سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لے گی، ان کا مسئلہ نہ سیکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تواکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے؟، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کے بٹھادیا ہے جن کو گھروالے نہیں جانتے ہیں، پہلے ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اُس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔



















