Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور میں آج کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور میں آج کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس فاشسٹ حکومت کی طرف سے رمضان کے مقدس مہینے میں پولیٹیکل ورکرز کے اغوا اور قتل کی مذمت کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے ارکان کو ان کے فاشسٹ ہتھکنڈوں پر نان گراٹا قرار دیا جائے، لاہور میں آج کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے سینکڑوں گھروں پر چھاپے مارے اور بغیر وارنٹ کے گھروں میں گھس گئے، یہ سب رمضان المبارک میں ہو رہا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ مینار پاکستان پر ہونے جا رہا ہے، عمران خان

متعلقہ خبریں