مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں آٹے کی تقسیم کے مرکز پر بھگدڑ مچنے سے مفت آٹے کا تھیلا لینے آنے والی معمر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
اس حوالے سے ریسکیو حکام کے مطابق ایک بوڑھی خاتون زہرہ مائی ولد اللہ دتہ اور بستی عارف تحصیل جتوئی آٹے کی تقسیم کے مرکز میں مفت آٹے کا تھیلا لینے آئی تھیں لیکن لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہلے ہی جمع تھی۔
معمر خاتون بھی مفت آٹے کے حصول کے لئے رش میں داخل ہوئی لیکن مفت آٹے کے لیے بھگدڑ کے دوران اسے ہجوم اور دھکم پیل سے خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔
حکام نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر ضیعف العمر خاتون کی موت واقع ہوگئی تاہم خاتون کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جتوئی منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل چارسدہ کے سستا بازار میں آٹے کی تقسیم کے دوران رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس میں متعدد لوگ کچلے گئے جن میں خواتین بھی شامل فہرست تھیں۔
اس افرا تفری کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم سستا بازار میں ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔
دوسری جانب بنوں میں فلور ملز کے قریب دیوار گرنے کے باعث آٹے کے لئے کھڑے لوگ حادثے کا شکار ہوئے ہیں جس دوران ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہوئے تھے۔



















