Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ مینار پاکستان پر ہونے جا رہا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ مینار پاکستان پر ہونے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انہوں نے ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ مینار پاکستان کا جلسہ فیل ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کے لیے نکلے گی، ہم پر ظلم کیا جا رہا ہے، ہمیں دبانے کے لیے ہر حربے استعمال ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں آج جلسے میں اگلا پلان بتاؤں گا، ایسا لگ رہا ہے کہ ہم مقبوضہ کمشمیر یا فلسطین میں ہیں، لوگ بچارے آٹے کی لائن میں مر رہے ہیں، حقیقی آزادی کے لیے میں اور ہم سب تیار ہیں، آج قوم کو بتاؤں گا ملک کو کس طرح دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد ہو رہا ہے ظلم ہو رہا ہے، یہ جہاد ہے، ہم نے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹنا، ہم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ لاہور میں آج کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، فواد چوہدری

 

 

متعلقہ خبریں