Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس ملک کی سالمیت سے کھیلا جا رہا ہے، شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اس ملک کی سالمیت سے کھیلا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں کابینہ نے جو فیصلے کیے تھے، 135 بچت بازار لگائے جا چکے ہیں، حکومت اور ڈپٹی کمشنر اس کو مانیٹر کر رہے ہیں، 78 لاکھ خاندانوں کو سستا آٹا فراہم کیا جائے گا، 23 لاکھ کا ڈیٹا بینک کے پاس موجود ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ساڑھے 15 ارب سے زائد کی رقم سندھ حکومت خرچ کر رہی ہے، جو بھی ذخیرہ اندوز ہوں گے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس ملک کی سالمیت سے کھیلا جا رہا ہے، بیرونی سازش میں جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں وہ اپنے لوگ ہیں، اس پر لارجر بینچ بنایا جائے کہ کون کون لوگ ہیں جو اس ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار نے بھی کہا کہ عمران خان اسرائیلی اشاروں پر کام کر رہے ہیں، عبد الستار ایدھی نے کہا حمید گل اور عمران خان میرے پاس آئے تھے کہ محترمہ کی حکومت گرانی ہے، عمران خان اس ملک کے نظام کے خلاف سازش کا شکار رہا ہے، وہ نااہل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں عمران خان نے اپنے بچے پورے نہیں دیکھائے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا یہ اس کا نجی معاملہ ہے، سندھ کے لیڈر کو بچوں پر نااہل کیا گیا تھا، عمران خان اپنے بچے تک بتانے کے لیے تیار نہیں ہے، ساہیوال کے سانحے کا سب کو علم ہے پھر لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ساہیوال کے تمام ملزمان بری کر دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ آئین اور پاکستان کی بات کرتے ہیں، عارف علوی کا بیٹا اداروں کے لیے گھناؤنی مہم کا حصہ آج تک بنا ہوا ہے، صدر کا مواخذہ ہونا چاہیے، اس کا بیٹا ملکی اداروں کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہا ہے، ایک کمیشن بنایا جائے جو عمران خان کے سہولت کاروں کا جائزہ لے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا، یہ غیر آئینی کام کس کس نے کیاَ؟ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟ عدالتوں نے ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا کو اپنے اداروں اور ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، صدر عارف علوی یہ سیکنڑوں واقعات پر کیوں خاموش ہیں؟ یہ جو کچھ بھی ہے یہ سازش پاکستان کے خلاف ہے، عدالتوں کے خلاف بھی عمران خان نے ہرزا سرائی کی، عمران خان کن کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے؟

ضرور پڑھیں؛ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ مینار پاکستان پر ہونے جا رہا ہے، عمران خان 

 

متعلقہ خبریں