پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام ریاستی تشدد کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام ریاستی تشدد اور فسطائیت کی ایک بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
پاکستانی عوام ریاستی تشدد اور فسطائیت کی ایک بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں. ہمارے بچے مر رہے ہیں، دماغی توازن کھو رہے ہیں اور بزرگ اپنے جوان بیٹوں کی یاد میں جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں.
اتنا ظلم آج تک منگولوں کے بعد برصغیر میں نہیں ہوا https://t.co/NQJ3agjiH0
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 25, 2023
پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے مر رہے ہیں، دماغی توازن کھو رہے ہیں اور بزرگ اپنے جوان بیٹوں کی یاد میں جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ اتنا ظلم آج تک منگولوں کے بعد برصغیر میں بھی نہیں ہوا ہے۔



















