سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹیروں میں قید کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹیروں میں قید کر دیا ہے، زور کتنا بازو ہے قاتل میں ہے اب کنٹینروں سے لوگ کہاں روکے جا سکتے ہیں۔
عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹیروں میں قید کر دیا ہے، باہر آنے جانے کے راستے تو چھوڑ اندرون لاہور کنٹینروں سے بند ہے، عوام سے گزارش ہے پیدل پہنچیں دیکھتے ہیں زور کتنا بازو ہے قاتل میں ہے اب کنٹینروں سے لوگ کہاں روکے جا سکتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 25, 2023
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ باہر آنے جانے کے راستے تو چھوڑ اندرون لاہور کنٹینروں سے بند ہے، عوام سے گزارش ہے پیدل پہنچیں دیکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاؤٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔



















