امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت جان بوجھ کر ماحول کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی ضلع گوادر کے سابق امیر اور مذاکراتی ٹیم کے رکن مولانا لیاقت بلوچ کو آج عدالت میں پیشی کے موقع پرکونسلروں سمیت گرفتار کر لیا گیا، ان کی گرفتاری بلاوجہ اور قابل مذمت ہے۔
جماعت اسلامی ضلع گوادر کے سابق امیر اور مذاکراتی ٹیم کے رکن مولانا لیاقت بلوچ کو آج عدالت میں پیشی کے موقع پرکونسلروں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری بلاوجہ اور قابل مذمت ہے۔ حکومت جان بوجھ کر ماحول کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے، فوری طور پر رہا کیا جائے
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) March 25, 2023
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت جان بوجھ کر ماحول کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے، فوری طور پر رہا کیا جائے۔



















