Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورا ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورا ملک مہنگائی کی آگ جل رہا ہے، آٹے کی لائنوں میں موت بک رہی ہے، غریب بچوں کو آٹا نہیں اپنے والدین کی لاشیں مل رہی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت جان بوجھ کر ماحول کو مزید خراب کرنا چاہتی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ عام آدمی کے لیے سحر و افطار کا انتظام مشکل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ مہنگائی مسلط کرنے والے حکمران اپنا پروٹوکول، مراعات، لگژری گاڑیاں، محلات چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں