Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور کوریا کے درمیان ٹشو کلچر کے ذریعے بیچ پیدا کرنے کا منصوبہ

چئیرمین ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام علی کا کہنا ہے کہ ٹشو کلچر سے پاکستان کو وائرس سے پاک بیچ کی دستیابی میں مدد ملے گی اور اس سے ملکی زرمبادلہ بھی بچے گا۔

این اے آر سی میں پاک کوریا تعاون سے ٹشو کلچر کے زریعے بیج کی پیداوار کے لئے گرین ہاؤس کا افتتاح کیا گیا۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے أر سی کے چئیرمین ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھا کہ ٹشو کلچر لیبز سے 30 فیصد سے زیادہ بیج کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں، نجی شعبے کو ٹشو کلچر سے بیج کی پیداوار میں شامل ہونے کی ضرورت ہے اور اس شعبے میں بڑے کاروباری امکانات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے سب سے اہم شعبہ ہے،غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمیں زرخیز زمین کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر غلام محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آلو کے بیج کی مقامی پیداوار کے لیے تحقیقی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ٹشو کلچر کے زریعے وائرس سے پاک بیج تیار ہوگا جس سے فصل بھی بہتر آئے گی اور بیج باہر سے بھی نہیں منگوانا پڑے گا جس سے پاکستان کو زرمبادلہ میں بھی بچت آئے گی۔

متعلقہ خبریں