Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ فروٹ فروش مافیا کا بول نیوز کی ٹیم پر حملہ

کراچی میں فروٹ فروش مافیا نے بول نیوز کی ٹیم پر چھریوں سے حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فروٹ فروش مافیا نے کوریچ کے دوران صدر میں جہانگیر پارک کے قریب بول نیوز کی ٹیم پر حملہ کیا۔

کراچی بول نیوز کی ٹیم خاتون سے فروٹ کے حوالے سے بات کررہی تھی اور فروٹ مافیا نے خاتون کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

فروٹ فروشوں نے ڈرائیور، چھری اور چاقو سے کیمرہ مین دانیال، کاشف حمید چھریوں کے وار کیے، حملہ آوروں نے بول نیوز کا کیمرہ چھین کر توڑ دیا پتھارا مافیا کے لوگوں نے بول نیوز کی ٹیم کو سنگین احتجاج کی دھمکیاں بھی دیں۔

بول نیوز کی ٹیم اپنی جان بچا کر موقع سے بھاگی جبکہ فروٹ فروش ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

 کراچی بول نیوز کی ٹیم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی فروٹ مافیا کو علاقہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے، پولیس نے خانہ پوری کے لیے چار ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی جبکہ بول نیوز پر حملے کے اصل ملزمان اب تک آذاد ہیں۔

بول نیوز کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کرنے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں مقدمہ نمبر 312/2023  زیر دفعہ 324. 427 .149 . 147 درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں