فیروزوالہ میں ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں ڈمپر نے روڈ نزد منڈیالی سٹاپ موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث دو موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑی روانہ کی اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوراً ریسپانس کر کے جاں بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت وسیم ولد ظہور(عمر 50 سال) اور قاسم ولد عنصر (عمر 22 سال) سے ہوئی ہے۔



















