Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کل صبح 7  بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، اسد عمر

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل صبح 7 بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے  عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل صبح 7  بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کے ہمراہ پارٹی کی مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ محکمہ انسدادی دہشتگردی نے عمران خان سمیت 17 شخصیات کو طلب کرلیا

متعلقہ خبریں