چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نے ہماری تحریک میں آگے بڑھنے کے لیے خوف کا طوق توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گذشتہ روز مینار پاکستان میں جلسے کی ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ناکہ بندیوں کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں آئے، عوام نے حقیقی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جلسہ گاہ میں آئے، عوام نے ہماری تحریک میں آگے بڑھنے کے لیے خوف کا طوق توڑ دیا ہے۔
Our jalsa at Minar-i-Pakistan last night. Despite all the blockades, people came in huge numbers. They have broken their shackles of fear to move forward in our movement for Haqeeqi Azadi & Rule of Law. pic.twitter.com/PLgUyfBT49
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 26, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کل صبح 7 بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، اسد عمر



















