Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیمرا نے ریاست کے اندر اپنی ہی ایک ریاست بنائی ہوئی ہے، عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ و تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہر کہ پیمرا نے ریاست کے اندر اپنی ہی ایک ریاست بنائی ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پیمرا نے ریاست کے اندر اپنی ایک ریاست بنائی ہوئی ہے، میڈیا کی آزادی پر گلے پھاڑ کر بھاشن دینے والے امپورٹڈ حکومت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر لاڈلے حکمران بنے بیٹھے ہیں، معزز عدلیہ پیمرا کے غیر آئینی غیرجمہوری فتنوں پر نوٹس لے کر کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں