وزیر اعظم شہباز شریف کے اچانک ضلع چنیوٹ کے دورے نے انتظامیہ کی دوڑیں لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر بیٹھے وزیر اعظم نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے لینڈ نہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر ڈیڑھ منٹ تک ہوا میں جائزہ لینے کے بعد واپس لوٹ گیا، ہیلی کاپٹر دیکھتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
اس کے باعث گورنمنٹ اسلامیہ کالج آٹا پوائنٹ پر بدنظمی بھگدڑ مچ گئی، ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا، ختم نبوت چوک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
آٹا پوائنٹس پر ناقص انتظامات کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اگر پوائنٹس کا وزٹ کرتے تو عوام کے ساتھ سلوک کا پتہ چل جاتا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی چیکنگ ٹیم تھی جنہوں نے چنیوٹ کا فضائی جائزہ لیا۔



















