سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اس رمضان میں قیمتوں پراشیاء ضرورت کی فراہمی کے لئے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون بنایا کہ طے شدہ نرخ سے جو دکاندار زیادہ وصول کرے گا اس پر صرف جرمانہ ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں ہوگا اور سیل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق پرائیس انسپیکٹرز کے علاوہ دیگر افسران کو بھی اختیارات دیئے گئے اور 98 مزید افسران کو بھی مئجسٹریٹ کے اختیارات دیئے ہیں، باقی سندھ میں بھی دس بار اافراد کو اختیار دیا ہے جو کہ سیکشن 5 اے کے تحت قیمتوں اور دوکانوں کو چیک کرسکتے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ بچت بازاروں میں تو قیمتیں کنٹرول ہیں لیکن عام مارکیٹ میں ریٹس پرعملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے تاہم کمشنر کراچی کے دفتر کی ویب سائیٹ پرریٹ لسٹ موجود ہوتی ہیں۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں لوگ جلسوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ریلیف کے کام کر رہی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے لیکن عمران خان نہیں چاہتے لوگوں کے مسائل حل ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ قانون وآئین کے تحت کسی کے خلاف اگرکارروائی ہوتی ہے تووہ صحیح ہے اور ایسی صورتحال میں صدر مملکت کوعوام کی ترجمانی کرنی چاہیئے کیونکہ وہ اس وقت صدر مملکت ہیں پی ٹی آئی کے کارکن نہیں ہیں۔



















