Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دوران تقریب سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور ڈایرکٹر کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کا پاکستان کو تحفہ ہیں اور سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں