Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں کی گرفتاریوں سے دنیا میں منفی پیغام دیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی گرفتاریوں سے دنیا میں منفی پیغام دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ30 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرگیا ارشد صدیقی تاحال بازیاب نہیں ہوئے، پی پی اور ن لیگ حکومت ارشد صدیقی کے اغواء میں براہ راست ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد صدیقی کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ابتک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا، ارشد صدیقی کے اہل خانہ اپنے بیٹے کیلئے غم سے نڈھال ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بدترین فسطائیت کے باوجود عمران خان سے محبت کرنے والوں کو توڑ نہیں پارہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو گرفتار کرکے ہراساں کرنا شرمناک ہے، ملک کو بدنام کیا جارہا ہے، پاکستان میں نوجوانوں کی گرفتاریوں سے دنیا میں منفی پیغام دیا جارہا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس انسانی حقوق اور آئین کی بقاء کیلئے اس افراتفری کا نوٹس لیں۔

متعلقہ خبریں