Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کو بڑا تحفہ

سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 100 ٹن کھجوریں فراہم کر دی گئیں۔

پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے کھجوریں پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیں۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ 100 ٹن کھجوریں سالانہ روایات کے طور پر سعودی عرب کا پاکستان کو تحفہ ہیں۔

 سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے مزید کہا کہ یہ کھجوریں خادم حرمین الشریفین کی ہدایات پر فراہم کی جا رہی ہیں، سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کیلئے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر مسرت ہے۔

متعلقہ خبریں