Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی نے خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں، سعید غنی

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کس اصول کی بنیاد پر کراچی کے میئر شپ کا تقاضا کر رہا ہے، پیپلزپارٹی نے کسی کو جنت کے خواب نہیں دکھائے کارکردگی پر ووٹ لیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میدان خالی نہ چھوڑتی تو جماعت اسلامی کا کوئی وجود نہ ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی میئر شپ کسی کو خیرات میں نہیں دیں گے جبکہ پیپلزپارٹی نے خدمت کرکے عوام کے دل جیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کراچی سے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو ککھ نہیں ملے گا۔

  وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں