صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل تعینات کر دیا۔
تفٓصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرنے کے بعد منصور عثمان اعوان کو منصب سونپ دیا۔
وزارت قانون نے نئے اٹارنی جنرل کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے اٹارنی جنرل کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔



















