جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اظہر مشوانی اور حسان نیازی، تعلیم یافتہ، جوان، متوسط طبقے سے، محب وطن، اور نظر بند ہیں، یہ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں پاکستان کی نوجوان نسل کو؟ ان کی امید چھیننا چاہتے ہیں؟ انشاءاللہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان کا مستقبل یہی نوجوان ہیں۔
اظہر مشوانی اور حسان نیازی، تعلیم یافتہ، جوان، متوسط طبقے سے، محب وطن۔۔۔۔اور نظر بند۔ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں پاکستان کی نوجوان نسل کو؟ ان کی امید چھیننا چاہتے ہیں؟ انشاءاللہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان کا مستقبل یہی نوجوان ہیں pic.twitter.com/2DRQ8XIaYB
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 27, 2023



















