تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان نیازی کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ، عمران اسماعیل، پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان، ایم پی اے جمال صدیقی و دیگر ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
حسان نیازی پر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر کہا کہ حسان نیازی کو کبھی اسلام آباد سے کوئٹہ بھیجا جاتا ہے کبھی لاہور، آج ایک جھوٹے مقدمے میں کراچی بھیجا گیا ہے، اب لگتا ہے لندی کوتل یا افغانستان بھی بھیجیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے، اس گند میں سندھ حکومت بھی برابر کی شریک ہے، پنجاب میں بھی زرداری کا بہادر بچہ شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری طور پر حسان نیازی کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کی ناکامی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے، فیاض الحسن چوہان



















