Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت سندھ نے صوبے کی تمام تحصیلوں میں بچت بازار لگائے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے کی تمام تحصیلوں میں بچت بازار لگائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت سے شگر مل ایسوسیشن کے وفد احمد ابراہیم ہاشم کی سربراہی میں ملاقات ہوئی جس میں سیکریٹری انڈسٹریز کو شگر مل ایسوسیشن سے رابطے کی ہدایت کی اور وفد نے چیف سیکریٹری سندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت کے قائم کردہ بچت بازاروں میں چینی 95 روپے تک فراہم کی جائے گی۔

  چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے کی تمام تحصیلوں میں بچت بازار لگائے ہیں، کراچی میں 28 بچت بازار لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شگر مل مالکان بھی چینی کی قیمت کو کم کریں، حکومت کی قائم کردہ بچت بازاروں میں چینی کو سستے داموں میں فراہم کریں، عوام کو بچت بازاروں میں چینی کی سستے داموں میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت آٹے کی مد میں 78 لاکھ خاندانوں کو آٹے کی مد میں سبسڈی دی ہے۔

ملاقات میں سیکریٹری انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں