ماہ رمضان میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ سکندر چوک کے قریب نجی الیکٹرونکس کے دوکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں تین مسلح ڈاکوؤں نے 5 لاکھ روپے کیش اور 6 موبائل فونز لوٹ لئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج روز نے حاصل کرلی گئی ہے۔
فوٹیج میں تین مسلح ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس وارداتوں کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام ہے۔



















