Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کی عدلیہ پر وار کی تیاری

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات کے لیے بل کا مسودہ منظور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے لیے بل کا مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے اختیار کا بھی جائزہ لیا۔

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی معاملے پر از خود نوٹس لینے کا فیصلہ چیف جسٹس سمیت تین سینئر ترین ججز کریں گے، ازخود نوٹس لینے کے بعد سماعت تین رکنی بینچ کرے گا جس میں ازخود نوٹس لینے والے ججز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

بل کے مطابق از خود نوٹس کے فیصلے پر ایک ماہ کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق ہوگا اور اپیل دائر ہونے کے دو ہفتوں کے اندر اسے سماعت کے لئے مقرر کرنا ہوگا۔

بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی بھی مقدمے کی جلد سماعت کی درخواست دائر ہونے پر اسے 14 دن کے اندر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں