آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان فراہم کیا جائے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا ہے۔
موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی، آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موئثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، عائشہ غوث پاشا



















