Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، عائشہ غوث پاشا

وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے، آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد ملٹی لیٹرل ایجنسیوں سے بھی فنڈنگ بڑھ جائے گی، فوکس کر رہے ہیں کہ برادر ممالک سے کسی طرح فنانسنگ کا انتظام ہو جائے۔

عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ صرف غیر ملکی فنانسنگ کا معاملہ باقی رہ گیا ہے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مثبت اشارے ملے ہیں، سعودی عرب اور یو اے ای سے بہت جلد فنانسنگ مل جائے گی، آئی ایم ایف سے جلد اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، پیٹرولیم سبسڈی پیٹرولیم ڈویژن کا آئیڈیا ہے۔

وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ انہیں ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، پیٹرولیم سبسڈی پروگرام آئی ایم ایف کے معیار کے مطابق ہو گا تو وہ ضرور مانیں گے، اس سطح پر میں بھی یہی کہتی ہوں کہ سبسڈی دینا ہمارا نہیں بنتا، گراس سبسڈی کا کوئی طریقہ نکل آئے تو دوسری بات ہے۔

ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

متعلقہ خبریں