Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام ویزے دینے کے لیے جلد پاکستان آرہے ہیں، اس کے علاوہ جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام پاکستان آ رہے ہیں جو پاکستانی شہریوں کو ویزے دیں گے، تاہم سعودی ویزے ان پاکستانیوں کو ملیں گے جو فنی تربیت کا ٹیسٹ پاس کریں گے،پاکستانی ہنرمندوں اور مزدوروں کے لیے جاپان نے ویزے کھول دیے ہیں، جنوبی کوریا میں بھی 10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے ، جو جلد وہاں بھجوائے جا رہے ہیں۔

ساجد طوری نے کہا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں، پرتگال اور یونان کے ساتھ بھی پروفیشنلز اور لیبر ویزوں کے معاہدے کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانیز نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹس بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں