Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید پر بڑی چھٹیاں؛ پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

عید پر چھٹیوں کے حوالے سے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے ملک بھر میں عیدالفطر پر چھٹیوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے، ملک میں عید الفطر پر 4 سے 5 روزہ تعطیلات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عید کے لیے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیر اعظم ہاؤس کو دی جائے گی تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم اگلے ہفتے کریں گے۔

اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو عید ہونے کی صورت میں 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روزے 29 ہوں گے یا 30؟ اہم خبر آ گئی

متعلقہ خبریں