Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کی درآمد اسی مہینے شروع ہو جائے گی۔ روس سے ملکی ضرورت کا 33 فیصد خام تیل منگوایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کیلئے حتمی بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان روس سے تیل درآمد کیلئے پہلا آرڈر اسی مہینے دے گا۔ روس سے کارگو پاکستان پہنچنے میں 26 سے 27 دن لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل خریداری پر امریکا اور یورپ سمیت کسی کواعتراض نہیں، پہلا کارگو آنے سے معلوم ہوگا ہماری ریفائنریز کتنا خام تیل صاف کر سکتی ہیں تاہم عالمی مارکیٹ سے سستا تیل خریدیں گے تو پاکستان کے عوام کو ہی فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں