عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 20 اپریل جمعرات سے 24 اپریل بروز سوموار تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر پر چھٹیوں کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے، سمری پر فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
واضح رہے کہ عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب میں ملازمین عید پر 4 دن کی چھٹیوں سےلطف اندوز ہوں گے۔عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب میں 21 تا 24 اپریل تعطیلات ہوں گی۔
رپورٹس کےمطابق رمضان المبارک کے دوران مملکت میں کام کے اوقات صبح 10 سے دوپہر 3 بجے تک ہیں۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ کو ہوا تھا۔



















