پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر انور بیگ کا انتقال ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر انور بیگ انتقال کرگئے اور ان کی نمازجنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائےگی۔
دوسری جانب انور بیگ کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ انوربیگ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی رہے۔



















