پاکستان کی مشہور و معروف یوٹیوبر الیزا سحر کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
الیزا سحر پنجاب کی مشہور یوٹیوبر ہیں۔ ویسے تو یہ والدہ اور بہن بھائیوں کو سر پرائز دینے کیلئے بندر گھر لے آئیں پر سب ڈرتے ہوئے اس کے قریب نہ آئے ایسے میں یہ ہی اس کے ساتھ کھیلنے لگیں تو وہ بندر ایک دم سے ان کے کندھے پر بیٹھ گیا اور ان کے بالوں میں سے جوئیں دیکھنے لگا۔
جس پر یہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ میں ایسی نہیں جس کے سر پر جوئیں ہوں ۔پر یہ بندر بات نہ مانا اور 5 منٹ بعد جب اسے زبردستی اتار گیا تو وہ چیخنے لگا ناراض ہو گیا اور اسے مارنے بھاگنے لگا تو الیزا کے بھائیوں نے بندر کو اُس سے دور کیا۔
واضح رہے کہ الیزا کی وجہ شہرت یہ ہے کہ اس نے اپنی فیملی کیلئے یوٹیوب کی کمائی سے 2 کروڑ کا گھر بنایا ہے۔



















