پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاسپورٹ ڈیلیوری مدت کی بحالی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ کی ڈیلیوری ایک ماہ کے بجائے 10 روز میں کی جائے گی۔
ارجنٹ فیس کے ساتھ ڈیلیوری 10 کے بجائے 4 ورکنگ دنوں میں ہوگی جبکہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ کی ڈیلیوری 5 کے بجائے حسب سابق 2 روز میں ہوگی۔
خیال رہے کہ اپریل کے پہلے ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ سے تجاوز کر گیا تھا، ارجنٹ اور ایگزیکٹ پاسپورٹ بھی مقررہ مدت میں فراہم نہیں ہو پارہے تھے۔



















