Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لئے انتہائی بُری خبر

موٹرسائیکل کے شوقین افراد کے لئے انتہائی بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا نے موٹرسائیکل کی قیمتیں 5 سے 15 ہزار تک بڑھا دی ہیں۔

ہنڈا نے 5 ہزار روپے اضافے سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت 1 لاکھ 54 ہزار900 روپے کر دی ہے جبکہ 5 ہزار اضافے سے سی ڈی ڈریم 1 لاکھ 65 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی۔

6 ہزار اضافے سے پرائڈر 2 لاکھ 3 ہزار 900 ، 7 ہزار اضافے سے سی جی 125 ،2 لاکھ 29 ہزار 900 اور 10 ہزار اضافے سے سی جی 125 اسپیشل 2 لاکھ 75 ہزار 900 کی ملے گی۔

اسی طرح 15 ہزار اضافے سے سی بی 125 ایف 3 لاکھ 80 ہزار 900۔15 ہزار اضافے سے سی بی 150 ایف 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک سال کے دوران عوامی سواری کی قیمتوں میں دوگنا کے قریب اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں