Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے لئے انتہائی اہم خبر

سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو 4 ماہ کا بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کو 4 ماہ کے حساب سے اپنی اپنی اسکیموں کی تجاویز دینے کا حکم دے دیا ہے۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال 24-2023ء کا بجٹ 12 ماہ کے بجائے 4 ماہ کا ہوگا، سماء نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کو 4 ماہ کا بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد محکمہ خزانہ نے دیگر محکموں سے بھی 4 ماہ کی بجٹ تجاویز طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے 4 ماہ کے حساب سے اپنی اپنی اسکیموں کی تجاویز دیں، ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اسکیموں میں بجٹ کا حجم 4 ماہ کے تناسب سے رکھا جائے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے دیگر سرکاری محکموں کو جلد تجاویز جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ صوبائی محکمہ خزانہ بجٹ تجاویز ملنے کے بعد 4 ماہ کا بجٹ تیار کرے گا۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 1 سے 4 تک کہ خالی آسامیوں کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں