حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی سفارشات پر گریڈ 17 سے 22 کے تمام افسروں کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی سفارشات پر نگران پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسروں کو الاؤنس دینے کی منظوری دیدی ہے۔
حکومت نے کسی بھی آسامی پر پوسٹنگ نہ ہونے والے او ایس ڈی افسران کو بھی ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
دستاویز کے مطابق سرکاری افسروں کو ڈیڑھ گنا اضافی تنخواہ بطور ایگزیکٹو الاؤنس دی جائے گی۔
واضح رہے کہ خزانے پر اضافی بوجھ کی وجہ سے ستمبر 2021ء میں پوسٹنگ نہ ہونے والے افسران کا الاؤنس بند کردیا گیا تھا۔



















