شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرادیا، ’’آئرس‘‘ انگلیوں اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ ہی استعمال ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نادرا کا نیا نظام ’’آئرس‘‘ انگلیوں اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ ہی استعمال ہوگا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
ترجمان کے مطابق آنکھ کی پتلی کے گرد بنے دائرہ نما ’’آئرس‘‘ میں پوری زندگی تبدیلی نہیں آتی، کم عمری میں کیا جانیوالا اسکین بھی عمر بھر کیلئے کسی فرد کی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔



















