کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا جبکہ سمندری طوفان کا نام بائے پر جوائے رکھا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر ہے۔
24 سے 36 گھنٹوں میں طوفان شدت اختیار کرسکتا ہے، سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا تاہم پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو طوفان سے خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔



















